پاکپتن کی خبریں 1/6/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں، رمضان بازاروں میں خرید و فروخت کیلئے آنیوالے صارفین کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، بازاروںمیں آنیوالے صارفین کومیٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے مکمل چیکنگ کے بعد رمضان بازار میں داخل ہونے دیا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد وسیم ،جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر محمود کے ہمراہ رمضان بازارکا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ ماہ رمضان میں شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس کے مسلح دستے سحری ،افطاری اور تراویح کے وقت گشت کرتے ہیں، عوام کو تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام مساجد میں نماز تراویح کے موقع پر پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے ،ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں شہریوں کے آرام کے خلل ڈالنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ماہ صیام کے مقدس ماہ میں امن وامان کا قیام یقینی بنائیں گے۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، ضلعی صدر میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہاہے کہ نہال ہاشمی کی دھمکیوں نے شریفوں کی سیاست کا اصل چہرہ بے نقاب کردیاہے،نہال ہاشمی جے آئی ٹی کو ڈرا دھمکا کر تحقیقات میں دخل اندازی کررہے ہیں،جوڈیشنل کمیشن کے ورک کا آغاز ہوتے ہی (ن) لیگ کا اصل چہرہ سامنے آگیاہے ، حکمران تحقیقات سے نہیں بچ سکتے ہیں، شریف خاندان کے کرندے بیان بازی کرکے جے آئی ٹی پر پریشر ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حسین نواز جے آئی ٹی کو سوالات کے جواب دینے پر گھبرا کیو ں رہے ہیں؟ ، شریف خاندان کی کرپشن نے ملکی مالیتی کے ادارو ں کو مقروض بنادیاہے ، تحریک انصاف کی حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف جدوجہد کے کے باعث آج حکمرانوں کی تلاشی لی جارہی ہے،عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ملک سے انصافی ،لاقانونیت اور کرپشن جیسے عوامی مسائل کا خاتمہ کرکے د م لیں گے۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر حسن نے کہا ہے کہ بلڈنگ تعمیر کرتے ہوئے فائر سیفٹی بلڈنگ کوڈز کو ملحوظِ خاطررکھیں اور ہنگامی اخراج کے راستے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالقیوم نعیمی بھی موجود تھے۔لانہو ںنے مزید کہا کہ عمارات میں آگ کو بجھانے کے لیے حفاظتی اقدامات جن میں سپرنکلنگ سسٹم، فائر الارم سسٹم کی تنصیب کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122پاکپتن کو گزشتہ ماہ کل 9807کالز موصول ہوئیںہیں جن میں سے 989ایمرجنسی کالز تھیں۔۔۔۔