پاکپتن کی خبریں 19/2/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے PP-228سے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر فرید وٹو نے ملک میں جاری دہشت گردانہ حملوں کے دوران کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد قسمتی سے حکومتی وزراء شرپسندوں کیخلاف آپریشن میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ،فور شیڈیول میں شامل اور سنگین جرائم میں ملوث شر پسند مولانا اسحاق جیسوں کو ماضی میں حکومتی وزاء جلسوں میں لیے پھرتے رہے ہیں ایسے میں آپریشن ان کیخلاف کیا خاک ہو گا؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کاریوں میں انڈیا ملوث ہے ،حکمران انڈیا کو منہ توڑ جواب دیں اور مودی کے ساتھ تعلقات کو ختم کر یں۔مظہر فرید نے کہا کہ کہ حکومت پنجاب نے رینجرز کوصوبہ میں آپریشن کلین اپ کا موقع نہیں دیا اگرر ینجرزکو شرپسندوں کیخلاف آپریشن کا موقع دیا جاتا اور نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق شر پسندوں کیخلا ف پنجاب بھر میں بلا تفریق کاروائیاں کی جاتیں تو پنجاب اس علم ناک سانحہ سے بچ سکتا تھا۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ یوتھ ونگ کے ڈویژنل آرگنائزر،سجادہ نشین دربار عالیہ چن پیر سید حسن رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دھماکوں میں شہید ہونے والے شہدا کے خون کا قرض ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کا روں کا خاتمہ کرکے اتاریں گے، قلند ر پاک کے مزار پر ہونے والے خود کش دھماکے پر دن خون کے آنسو رورہا ہے ، شرپسندوں نے امن کے مراکز تو نہ بخشا اولیاء کرام نے ہمیشہ امن کی بات کی ، شرپسندوں نے ایسے مقامات کو نہ چھوڑا جہاں پر لوگ آکر فیض یاب ہوتے ہیں۔حسن رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اولیاء کرام کے مزارات، درگاہوں اور ہمارے امن کے مراکزوں کی سخت سیکورٹی یقینی بنا ئے ، پاک فوج دہشت گرد وں کوان کے ناپاک منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو نے دے گی ، پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں انڈیا ملوث ہے ،جو پاکستان میں قائم امن وامان کو خراب کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک کی ہدایت پر پولیس کا دربار با با فرید کی حدود میں سرچ آپریشن،49 مشتبہ افراد کا حراست میں لے لیا۔بتایاگیاہے کہ ڈی پی او پاکپتن کامران یوسف ملک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ندیم اقبال نے دربار حضرت بابا فرید کی حدود میں مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف ہوٹلوں،سرائے ،کرائے داروں ،لاری اڈہ دیگر مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ۔اس دوران پولیس نے 49 مشتبہ افراد کو پولیس نے مختلف مقامات پر حراست میں کر ان کی تصدیق کیلئے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیاہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹر کٹ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس صدر سید حسن عباس بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں معروف عالم دین مفتی محمد زاہد اسدی، حاجی محمد وسیم،پیر امداد حسین ،پیر توقیر رمضان،رائے محمد اشرف، سید نسیم عسکری،قیصر اشتیاق ،منیر احمد رضا،یاسر خان سمیت صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں صحافیوں نے عارفوالا کے سینئر صحافی سید عامر شاہ کے والد تحریک پاکستان کارکن بحالی مہاجرین کی آبادکار ی کے سالار سید سلمان شاہ کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سماجی تنظیم سانجھ کے چیئر مین محمد مسعود خالدنے جاری کردہ تحریر میں کہاہے کہ 21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن ہے ،گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پنجابیوں کی مادری زبان پنجابی کی تقریبات منعقد کر کے اس دن کو خوب منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر اور زبان کو اپنا کر ہم دہشت گردی کی سوچ کا قلع قمع کرسکتے ہیں،پنجابی زبان صوفیاء کرام کی زبان ہے ،تمام صوفیا ئے کرام نے اپنی اپنی تبلیغ کیلئے پنجابی زبان کو ذریعہ ابلاغ بنایا ہے ،صوفیاء کرام کی تلوار کی بجائے اپنے کردار کی طاقت سے لوگوں کو متاثر کرکیا۔ مسعود خالد نے بتا یا کہ مادی زبان سوچنے کی زبان ہوتی ہے ،اگر ہم تعلیم کا ذریعہ اپنی مادری زبان پنجابی کو بنالیں تو بچوں کو رٹا نہ لگانا پڑے جہاں مادری زبان نہ ہو وہاں تعلیم کے حصول کیلئے بچے رٹا لگاتے ہیں اور رٹا تخلیقی صلاحیتوں کو ختم کردیتا ہے اور تعلیم سے دوریاں پیدا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا موثر ذریعہ ہماری مادری زبان پنجابی ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)دیرینہ رنجش کی بنا پرتین افراد کی دیہاتی پر فائرنگ۔بتا یا گیاہے کہ گائوں 72/D کے رہائشی نیاز احمد کی ظفروغیرہ تین افراد کے ساتھ قتل کی دشمنی چل رہا تھی جس کی بنا پر نیا ز احمد جب پاکپتن آرہا تھا تو گائوں71/Dکے قریب ظفر علی وغیرہ تین افراد نے فائرنگ کر کے نیاز احمد کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔