پاکپتن کی خبریں 9/5/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکپتن سے چیچہ وطنی گندم کی منتقلی کیخلاف کسان اتحاد کا محکمہ پاسکو کیخلاف شدید احتجاج، نعرے بازی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ پاسکو کی طرف سے گندم کی خریداری کیلئے گندم کو چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے کسانوں کو چیچہ وطنی گندم لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، محکمہ پاسکو کی طرف سے کسانوں پر دبائو ڈالا جار ہا ہے کہ کسان چیچہ وطنی پاسکو سنٹر پر گندم اتاریں، پاکپتن سے چیچہ وطنی گندم منتقل کرنے کیخلاف کسانوں نے پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوا ن اقبال، ضلعی سیکرٹری اطاعات چوہدری محمد اشرف ،چوہدری زاہد حسین، محمد زمان بھٹی، کی قیادت میں محکمہ پاسکوکے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ پاسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکپتن سے چیچہ وطنی گندم کی منتقلی پر آنیوالے اخراجات کسانوں کو ن کو دے گا، چیچہ گندم لے جانے سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، محکمہ پاسکو طور پر گندم کی منتقلی چیچہ وطنی سے واپس پاکپتن لائے ورنہ ہم سینٹروں کے گوداموں کو گہرائو کرنے مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے حکومتی وزراء کی عدم دلچسپی کے باعث شعبہ زراعت شدید مشکلات کا شکا ر ہے ، محکمہ پاسکو کسانوں کو مزید پریشان کرنے کی بجائے گندم کی منتقلی چیچہ وطنی سے پاکپتن لائے۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ )مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی صدر اعجاز الحق نے پریذیڈنٹ دی یونیورسٹی آف لاہور پیر الطاف حسین چشتی کے ہمراہ دربا ر حضرت با با فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔انہوں نے مسجد اولیاء میں نوافل اداکیے۔اس موقع پر پریذیڈنٹ دی یونیورسٹی آف لاہور با با فرید کیمپس پیر الطاف حسین چشتی نے ان کی کی دستار بندی کروائی اور انہوں تبرکات دیئے۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ )تھانہ سٹی پولیس کا جواء کے اڈہ پر چھاپہ ، 8 ملزمان گرفتار ۔بتایاگیاہے کہ پولیس تھانہ سٹی نے ایس ایچ اوراناندیم اقبال کی قیادت میں جواء کے اڈ و پر ریڈ کرتے ہوئے محلہ سید جلال میں جاری جواء کے اڈہ پر ریڈ کیا جہاں پر گلفام وغیرہ 8 افراد جواء کھیل رہے تھے جن کے قبضہ سے پولیس جواء پر لگی ہوئی1600 روپے رقم بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی رانا ندیم اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جواء کے اڈ ے برائی کی اصل جڑہے ،نوجوان نسل برائی کا آغاز جواء کے اڈوں سے کرتی ہے ، پاکپتن میں جواء کے اڈوں کیخلاف کریک ڈائو ن جاری رکھیں۔شہریوں حلقوں نے جواء کے اڈ وں کیخلاف پولیس کے کریک ڈائون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے جواء کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی گئی۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ )یونیورسٹی بنائو تحریک کے کنونیئر اور ممتاز سماجی کارکن پیر محمد سعید احمد چشتی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکپتن میں سرکاری طور پر یونیورسٹی کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن کے گردونواح میں تمام اضلاع میں یونیورسٹیزیا ان کے کیمپس قائم ہو چکے ہیں مگر پاکپتن میں ابھی تک اس نعمت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب موجود ہ حکومت اپنا آخری بچٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ پاکپتن میں یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے منچن آباد پاکپتن روڈ کو تعمیر کرنے اور جیمنیزیم کی عمارت کو بھی مکمل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ پاکپتن ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔