القدس فلسطین کا دارالحکومت، ہمارا پختہ مؤقف ہے : شاہ سلمان

Shah Salman bin Abdulaziz Al-Saud

Shah Salman bin Abdulaziz Al-Saud

ریاض (جیوڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ہم اپنے اس پختہ مؤقف پر قائم ہیں کہ القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے۔

بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنا اشد ضروری ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے بھرپور حمایت پر سعودی فرمانروا سے اظہار تشکر کیا، شاہ سلمان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہو گا۔