فلسطینیوں کا قتل عام، اسرائیل کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا گیا۔

متفقہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی، امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی مذمت کرتاہے۔ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر ایکشن لے۔