فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، جامعہ پنجاب کے طلبہ کے زیر اہتمام آج فلسطین ریلی ہوگی: تیمور خاں

Lahore

Lahore

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے سیکرٹری اطلاعات تیمور خان نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے زیر ااہتمام آج اسلامک سینٹر سے فیصل آڈٹوریم تک عظیم الشان فلسطین ریلی کا انعقا کیا جائے گا۔

ریلی میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی۔ ریلی کا مقصد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے ان کی جانب سے کی جانے والی جدوجہد سے اظہار یک جہتی کرنا ہے۔

اسرائیل امریکی سرپر ستی میں فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں پر ظلم و بربیت کا طوفان برپا کر رہا ہے مسجد اقصیٰ پر یہودیو ں کا ظلم یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل اورامریکہ کسی حالت میں بھی امن کے داعی نہیں ہو سکتے ان کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے ، مسجد اقصیٰ پر یہودی بالا دستی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔