وزیراعظم کے ملک میں آنے کے بعد ٹی آر اوز پر پالیامانی کمیٹی کے ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیئے

Badin Jamat e Islami

Badin Jamat e Islami

بدین (عمران عباس) وزیراعظم کے ملک میں آنے کے بعد ٹی آر اوز پر پالیامانی کمیٹی کے ساتھ پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیئے، ورنہ جمہوریت، آئین اور عدلہ سمیت ملک کے تمام اداروں کو خطرہ ہے، فوری طور پور بلدیاتی اداروں کو فعال بنا کر مظبوط مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا بدین میں میڈیا سے گفتگو اور عید ملن پارٹی سے خطاب۔۔

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے بدین پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی اور جس طرح کل ان کے جنازے کو دفنایہ گیا یہ ان کا حق تھا، انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پور بلدیاتی اداروں کو فعال بنا کر مظبوط مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے، جبکہ پانا مہ لیکس پر بات کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ملک میں آنے کے بعد ٹی آر اوز پر پالیامانی کمیٹی کے ساتھ پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہئے۔۔

ورنہ جمہوریت، آئین اور عدلہ سمیت ملک کے تمام اداروں کو خطرہ ہے،فوری طور پور بلدیاتی اداروں کو فعال بنا کر مظبوط مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے، عدالتی کمیشن بننا چاہیئے جو مکمل با اختیار ہونا چاہیئے،لیاقت بلوچ نے کہا کہکرپشن کے حوالے سے پاکستان داستانوں سے بھرا پڑا ہے، جسے بھی موقع ملتا ہے وہ قومی خزانے سے لوٹ مار کرکے اپنا پیٹ بھرتا ہے جماعت اسلامی کی طرف سے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا مطالبہ عوامی نعرہ بن چکا ہے۔۔

ملک کا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک ہونا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کے سلسلے میں 24 مارچ کو راول پنڈی میں عوامی پیدل مارچ کا آغاز کیا جائےگیا اس سلسلے میں ہم دیگر سیاسی پارٹیوں سے رابطے میں بھی ہیں، لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے بچے رزق کی تلاش میں سرکردہ ہیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیئے، میڈیا سے گفتگو کے بعد بدین کے سینئر صحافی محمد علی بلیدی کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا، عید ملن پارٹی میں لیاقت بلوچ کے علاوہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی، جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی بھی ان کے ہمرا تھے۔۔۔۔۔