پالیکیلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو مشکلات کا سامنا

Australia Vs Sri Lanka

Australia Vs Sri Lanka

پالیکیلے (جیوڈیسک) پالیکیلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے پر آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے ہیں۔ آسٹریلیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 127 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سٹیون سمتھ اور ایڈم ووگز نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
96 رنز کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کو چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑج جب ایڈم ووگز 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگانا ہیرات نے چار، لکشن سنداکن نے دو جب کہ پریرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوشل مینڈس نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک نے چار، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے دو، دو جب کہ مچل مارش نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ منگل کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔