پاناما کیس انجام تک پہنچانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

تالاش (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے۔

میدان گرڈ اسٹیشن لال قلعہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حالات جو بھی ہو جائیں جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف مہم سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

جماعت اسلامی نواز شریف سمیت پاناما لیکس میں تمام 435 ملوث بیورو کریٹس، سیاستدانوں اور دیگر افراد کااحتساب چاہتی ہے، پاناما اسکینڈل اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے جو شریف خاندان پر برس رہی ہے، فیصلے کے بعد نوازشریف گھر کی بجائے جیل جائیں گے تاہم اس موقع پر 13کروڑ روپے کی لاگت سے آرسی سی پل ریدگے کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔سراج الحق نے کہاکہ شریف خاندان پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گیاہے اور اس کو ملک میں جائے پناہ نہیں مل رہی، ان کی غلط بیانیاں قوم پر آشکارہ ہو گئی ہیں۔

نواز شریف نے اسمبلی فلور پر اپنے اثاثوں کے متعلق غلط بیانی کی اور جے آئی ٹی و سپریم کورٹ میں پھنسنے کے بعد اب آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، پاناما اسکینڈل میں450 افراد کے نام ہیں جماعت اسلامی سب کااحتساب یقینی بنائے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ سی پیک میں چینی حکومت نے شندور براستہ چترال تیمرگرہ اور چکدرہ ریلوے لائن بچھانے کا سروے کیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے اس سروے کو چھپایا اور اس ریلوے ٹریک کو ایک منظم منصوبے کے تحت عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا، جماعت اسلامی جلد مالاکنڈ ڈویژن کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے جرگہ بلائے گی اور سی پیک میں ملاکنڈ ڈویژن کے حقوق کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔