پاناماکیس قوم کو دھوکہ اور وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں ہے، مفتی محمد نعیم

 Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ پاناکیس قوم کو دھوکہ اور وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، حکمران وسیاستدان ملک وملت سے مخلص نہیں بلکہ عوامی جزبات کے ساتھ کھلواڑ کو وطیرہ بنالیاہے اگر ہمارے رہنماء یا قیادت مخلص ہوتی تو آج ملک میں کرپشن کو عروج پر نہ ہوتی اور نہ ہی کرپٹ عناصر کو چھپنے کی جگہ میسر آتی ،سیاستدان قوم سے مخلص ہیں تو کرپٹ عناصر کو ایک جماعت سے دوسری جماعت میں جگہ کیسے ملتی ہے ۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف قوم کی نظر میں نااہل اسی وقت ہوچکے تھے جب ان پر چوری کا الزام لگایا گیا مگر اب جے آئی ٹی رپورٹ نے اس پر مہر ثبت لگادی ہے کہ وزیر اعظم صادق وامین نہیں رہے۔

انہون نے کہاکہ پاناماکیس نہ پہلے ملکی مفاد میں تھا اور نہ ہی اب ہے بلکہ اس کو اپوزیشن اور حکومت نے ملکر پانچ سال آرام سے حکومت کرنے کا ذریعہ بنادیاہے ،انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا ادھا دور قوم کو دھرنوں میں الجھا کر گذاز دیاگیا باقی آدھا پانامالیکس کے چکر میں گزرگیا اور اب کچھ دن رہ گئے ہیں وہ فیصلے کے انتظار میں گذر جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ کچھ بھی نہیں ہونا ہے آج ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرنے والے سیاستدان کل مل کرملک کو لوٹنے میں مصروف رہیں گے ۔ا نہوں نے کہاکہ کرپشن کے صدباب کیلئے ایسے قوانین بنانے کی ضرورت کے جس کے تحت کوئی بھی کرپٹ شخص اقتدار میں نہ آسکے تب جاکر اس ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کیاجاسکتاہے۔،انہوں نے کہاکہ یہ کام وہی سیاستدان وحکمران کرسکتاہے جو ملک وقوم سے مخلص ہو ہمارے سیاستدانوں کو تو اپنا مفاد عزیز ہے جب تک مفاد ہے یہ برائی کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں جب مفاد ختم ہوجائے تو سب جائز ہوجاتاہے ،انہوں نے کہاکہ اگر یہ مخلص ہوتے تو وہ کرپٹ عناصر کو صفوں میں داخل ہونے ہی نہیں دیتے،ملک کے چاروں صوبوں کو کرپشن اور مفاد پرستی کی سیاست نے نقصان پہنچایاہے ،انہوں نے کہاکہ سیاستدان ایک دوسرے کی چوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک دوسرے کیخلاف نعرے لگاتے ہیں۔