پاناما کا فیصلہ حق اور سچ پر مبنی ہو گا، سردار ظہور اقبال

Panama Case

Panama Case

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاناما کا فیصلہ حق اور سچ پر مبنی ہو گا، عدالتوں کی تضحیک کرنے والے پاکستان اور قوم کے ساتھ مخلص نہیں، بحیثیت پاکستانی ہمیں ایک قوم بن کر ملک کا نام روشن کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پیرس کی معروف سیاسی شخصیت سردار ظہور اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت لاتعداد چیلنجز درپیش ہیں۔

ہمیں پاکستان کو ان چیلنجز سے باہر نکالنے کے اقدامات کرنا ہوں گے لیکن افسوس ہے کہ پاکستان کی سیاسی پارٹیاں حالات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ان کے نزدیک اپنے اپنے مفادات عزیز ہیں جبکہ موجودہ جمہوری حکومت پاکستان کو دنیا کے ساتھ کھڑا کرنے اور ترقی کے میدان میں آگے بڑھنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس راجہ اشفاق نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا اور انہیں منہ کی کھانی پڑی، عدالتی کارروائی سے قبل فیصلہ ماننے کا وعدہ اور بعد میں انکار سے واضح ہوگیا کہ تحریک انصاف دوغلی سیاست کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے قومی اسمبلی میں قانون سازی کیلئے تحریک انصاف نے کبھی دلچسپی نہیں لی ان کا مقصد صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا ہے جو کسی صورت ممکن نہیںم ن لیگ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔