پاناما فیصلہ، انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے سے غیر یقینی کی صورتحال اب ختم ہوچکی ہے جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں سرمایا کار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،آج کاروبار کے دوران انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاناما کیس کے فیصلے نے اسٹاک مارکیٹ میں جیسے ایک نئی روح پھونک دی ہے،بدھ کے روز سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی سےانڈیکس میں تقریبا ڈھائی ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے،اور آج کاروبار کے دوران مارکیٹ 49 ہزار 551 پوائنٹس کی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب رہی۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے سے غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی ہے جس کے باعث انویسٹرز سٹاک مارکیٹ میں بڑھ چڑھ کر سرمایا لگا رہے ہیں جبکہ آئندہ ماہ ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سے کئی غیرملکی سرمایا کاروں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگائے جانے کاامکان ہے۔