پانامہ فیصلہ کے بعد قوم کو راہنما اور راہزن کی پہچان ہو جانی چاہئے۔ فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Shahbaz Warrich

Farrukh Shahbaz Warrich

اسلام آباد : پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ کے صدر فرخ شہباز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد نور الہدیٰ نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلہ کے بعد اب قوم کو راہنما اور راہزن کی پہچان ہو جانی چاہئے۔ انہوں نے سراج الحق کی تحریک ”احتساب سب کا” کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا عمل کرپشن کے دیگر ناسوروں اور بڑے بڑے مگر مچھوں تک وسیع کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتساب صرف قومی دولت لوٹنے والوں کا ہی نہیں بلکہ ان قاتلوں کا بھی ہونا چاہئے جو معصوم اور بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے الطاف حسین اور پرویز مشرف کو کٹہرے میں لانے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔