پاناما، جے آئی ٹی رپورٹ پیر کو سپریم کورٹ میں پیش ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) جے آئی ٹی کی پاناما تحقیقات کا آج آخری دن ہے، وزیر اعظم، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار سمیت کس نے کیا جوابات دئیے، ؟ قطری شہزادے کے بیان کے حوالے سے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی، جے آئی ٹی پیر کو اپنی 63 روزہ حتمی اور متفقہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں ، پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات کا آخری دن ہے ،پنڈورا باکس سے کیا نکلے گا سب کی نظریں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر لگ گئیں ، آج تحقیقات کا آخری دن ہے ، جے آئی ٹی اب تک سامنے والے دستاویزات ، بیانات اور شہادتوں کے بیان پر اپنی رپورٹ مکمل کرے گی ۔ گذشتہ روز بھی چھٹی کے باوجود جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ہونیوالی خط و کتابت کا جائزہ لیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے شریف خاندان نے جے آئی ٹی میں اضافی دستاویزات جمع کرا دی ہیں جن میں منی ٹریل کے ثبوت کے طور پر العزیزیہ سٹیل ملز جدہ کا دو کروڑ 6 لاکھ 30 ہزار سعودی ریال کا ایک چیک بھی شامل ہے ۔ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات میں قطری شہزادے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کرسکی ۔

امکان ہے جے آئی ٹی اپنی حتمی رپورٹ میں قطری شہزادے کے بیان کے حوالے سے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ عملدرآمد بینچ پر چھوڑ دے گی ۔ وزیر اعظم ، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار سمیت کس نے کیا جوابات دئیے ، جے آئی ٹی کس نتیجے پر پہنچی ؟ جے آئی ٹی پیر کو اپنی 63 روزہ حتمی اور متفقہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔