پانامہ لیکس، جوڈیشل کمشن قیام کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے بارے میں تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمشن کے قیام کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے حدود سے تجاوز کیا ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے، وہ مجاز اتھارٹی نہیں جو کسی درخواست کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے کا فیصلہ کر سکیں، درخواست کو جلد سماعت کیلئے بنچ میں مقرر کیا جائے۔

ایک نئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فاضل عدالت ان کی مذکورہ آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کرکے انکی درخواست کو سماعت کیلئے کسی بنچ میں لگانے کا حکم جاری کرے۔