پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر صنعت مستعفی

Spaine

Spaine

میڈریڈ (جیوڈیسک) پاناما لیکس میں نام آنے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم کے بعد اب اسپین کے وزیر صنعت نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر صنعت جوز مینول سوریا کو پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کرنی تھی اور اس بات کی وضاحت بھی پیش کرنا تھی کہ ان کا کبھی کسی آف شور کمپنی سے کوئی واسطہ نہیں رہا اور نہ کوئی آف شور کمپنی ان کی ملکیت میں ہے تاہم وزیرصنعت نے وضاحت سے قبل ہی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم عوامی دباؤ پر پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں جب کہ اس معاملے پر کئی ممالک میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔