پاناما لیکس پر کمیشن لازمی بننا چاہیئے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) بدین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صوبائی ویز داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پاناما لیکس پر کمیشن لازمی بننا چاہیئے۔

مگر اس میں فوج کا کردا بھی شامل ہونا چاہئے، پاکسان مین اس وقت پاناما لیکس سے اہم بحریا لیکس ہے، بحریا ٹاﺅن میں وزیراعظم کے بیٹے کے نام پر کروڑوں روپے کی مالیت کا فلیٹ ہے اور بحریا ٹاﺅن میں چھ سو ارب روپے کی کرپشن ہے جس میں ملک ریاض اور آصف علی زرداری ففٹی ففٹی کے پاٹنر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بلاول کا بیان ہوصلہ افزا ہے اور قادر پٹیل نے جو میرے خلاف بیان دیا ہے اس کا مجھے یقین تو نہیں ہے لیکن پھر بھی اس کا جواب عدالت میں دونوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی کرپشن کے تمام تر معاملات کی انکوائری جنرل راحیل شریف کی نگرانی میں ہونی چاہیئے۔