پانامہ لیکس پر کمیشن بنے گا یا باڈی نوٹیفکیشن تیار ہے، جلد اعلان ہو جائے گا: اسحاق ڈار

ISHAQ Dar

ISHAQ Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات کیلئے کمیشن بنے گا یا پھر باڈی نوٹیفکیشن تیار ہے، ایک آدھ دن میں اعلان ہو جائے گا۔ صرف حاضر یا ریٹائر جج کا نام ڈالنا ہے۔

اسحاق ڈار چیئرمین پی ٹی آئی پر خوب برسے اور عدلیہ بحالی تحریک کے دوران گوجرانوالہ میں ایک گھر میں چھپنے کا الزام لگایا اور حدود میں رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ اسحاق ڈار نے کرپشن پر آرمی افسروں کی برطرفی کے اقدام پر جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ملکی خزانہ لوٹا اسے سزا ملنی چاہئیے۔