پاناما لیکس؛ کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وفاقی وزیر قانون

Zahid Hamid

Zahid Hamid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے جب کہ پاناما لیکس پر بنائے جانے والے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کے معاملے پر تنقید برائے تنقید سے کام لے رہی ہے جب کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اپوزیشن بتائے وہ چاہتی کیا ہے۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے جواب میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا جاچکا ہے جس کا فیصلہ چیف جسٹس کے یکم مئی کو وطن واپس آنے کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 2 مئی کو اجلاس اس لیے رکھا تاکہ تب تک سپریم کورٹ سے کوئی جواب آجائے۔