پانامہ لیکس : پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے بنایا جائے : خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نئی تجویز دی ہے کہ پانامہ لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے بنایا جائے۔

جسٹس سرمد جلال عثمانی بہترین جج رہے ہیں تاہم ان کی سربراہی میں انکوائری کمشن قبول نہیں۔ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی مسلم لیگ ن سے سیاسی وابستگی ہے۔

رضا ربانی غیرمتنازعہ اور اچھی شہرت رکھتے ہیں اس لئے نام تجویز کیا تھا۔ پانامہ لیکس میں بڑے الزامات وزیراعظم کی فیملی کے حوالے سے ہیں تو کمیٹی کا سربراہ حکومت سے نہیں ہونا چاہئے۔

اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ حکومت کے کسی بندے کو تسلیم نہیں کرے گی۔