پاناما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا

Opposition Parties Meeting

Opposition Parties Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس پر اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے آ گئے۔ حکومتی ردعمل کے جواب میں اپوزیشن اب نئی حکمت عملی پر غور کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں خورشید شاہ کے چیمبر میں ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت رابطہ کرے بات کرنے کو تیار ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ گیلانی پر الزامات لگے تو انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

دوسری طرف حکومتی لیگل ٹیم اپوزیشن کے ٹی او آرز کے بارے میں آج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔