پاناما لیکس پر تحقیقات، دو فرانزک ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں گے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر ایک بار پھر وزیراعظم کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں کوئی شک والی بات نہیں ہے۔

نواز شریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے کمپنی بنائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی طرح انہیں بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ملک میں احتساب ہوا تو کرپشن ختم ہو جائے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنایا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کیلئے لندن میں دو فرانزک ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔

چوبیس اپریل کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ ہو گا۔