پاناما لیکس کی تحقیقات، اپوزیشن کا چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن پر اتفاق

Panama leaks investigation

Panama leaks investigation

لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن جماعتوں میں رابطے، باتیں اور میل ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاناما کا ہنگامہ اپوزیشن جماعتوں کو قریب لے آیا۔ مشکلات میں گھری حکومت پر دباؤ بھی بڑھ گیا۔ شہر اقتدار میں متحرک پی پی رہنماؤں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن نے اے این پی کو اپنا ہم خیال بنا لیا۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں میں اتفاق تھا کہ تحقیقات چیف جسٹس سے کرائی جانی چاہیں۔

بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماء امیر جماعت اسلامی کے پاس بھی گئے، وہ بھی پاناما لیکس کے معاملے کی چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کمیشن کے ذریعے تحقیقات چاہتے ہیں۔

دوسری جانب، عمران خان پہلے ہی بار بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ تحقیقات ہوں گی تو چیف جسٹس کی سربراہی میں ورنہ تسلیم نہیں۔