پاناما لیکس کا شور مچانے والے خود آف شور کمپنیوں کے گاڈ فادر ہیں: حمزہ شہباز

 Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) ایوان اقبال لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماء حمزہ شہباز شریف نے عمران خان پر کھل کر تنقید کی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان بدعنوانیوں کا شور مچاتے ہیں لیکن آج اربوں، کھربوں روپے کے منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ان کی شفافیت پر کسی طرف سے انگلی نہیں اُٹھی۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو دوسروں پر تنقید سے پہلے دیکھنا چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد کن لوگوں کو کھڑا کرتے ہیں۔

ان سے چوہے تو سنبھالے نہیں جاتے اور شیروں کو للکارنے چلے ہیں۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے علاوہ کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔