پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں، عمران خان کی درخواست خارج ہو جائے گی، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان ابھی تک سڑکوں پر پھر رہے ہیں۔ لوگ طاہر القادری کی باتیں بہت عرصے سن رہے ہیں۔

کچھ لوگ ستمبر کو ستمگر بنانا چاہتے ہیں مگر یہ مہینہ نون لیگ کیلئے مزید کامیابیاں لائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کیونکہ وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے نواجونوں نے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منا کر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر حریبار مری کی باتوں کا جواب دے دیا ہے۔