پاناما لیکس : پی ٹی آئی کا عید سے قبل قانونی، بعد میں عوامی محاذ کھولنے کا فیصلہ

Naeem ul Haq

Naeem ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) ریفرنس این اے 120 میں نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے والی پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد دائر کریں گی۔ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق کے مطابق، ریفرنس پاناما لیکس کی بنیاد پر 62، 63 کے تحت دائر کیا جا رہا ہے۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ قانونی محاذ ابھی کھول رہے ہیں، سڑکوں پر عید کے بعد آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد جلسوں کے ذریعے رابطہ عوام مہم کا آغاز ہو گا۔

نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہو گا، پہلے دیگر راستے آزمائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی سمیت سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔