پاناما لیکس: پی ٹی آئی نے حکمت عملی کی تیاری کیلئے 27 رکنی کمیٹی بنا دی

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی میں ایم این اے اسد عمر، عارف علوی، شیریں مزاری، چودھری سرور، شبلی فراز، شفقت محمود، سردار یار محمد رند، عمران اسماعیل، سیف اللہ نیازی، یاسمین راشد، علیم خان، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور دیگر شامل ہیں۔

سیاسی کمیٹی پاناما لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر پارٹی کی حکمت عملی تیار کرے گی۔