پانامہ لیکس کی حقیقت جاننے کیلئے احتساب کا نظام موجود ہے: حافظ سعید

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ا مریکہ اور بھارت کا اس وقت معاشقہ چل رہا ہے۔ امریکہ بھارت کے عشق میں اندھا ہوچکا ہے پہلے امریکہ کے آگے جھکتے تھے اب بھارت کے آگے جھکتے ہیں۔ پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ ملک دشمن طاقتوں نے پاکستان کو ہدف بنا رکھا ہے۔

پاکستان عالم اسلام کی قیادت اور اسکی دفاعی ومعاشی قوت بن رہا ہے اسی لئے پاکستان کو اس کی ایٹمی ٹیکنالوجی سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ یہاں مرکز البدر شکارپوری گیٹ بہاول پور میں پریس کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں جامعہ کی سالانہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالم اسلام اب دفاعی اور معاشی لحاظ سے مغرب کی بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے جوکہ اسلام دشمن قوتوں کیلئے باعث تشویش امرہے اوراس وقت تمام مسائل اسی سے جڑے ہوئے ہے ۔پاکستان کے حالات خوش آئند ہیں مایوسی کی بجائے ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

حافظ سعید نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحا د پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے پانامہ لیکس کی حقیقت جاننے کے لئے ہمارے پاس احتسا ب کا نظام مو جو د ہے اور احتساب کا واضح طریقہ کار ہے نواز شریف صاف ہیں تو صفائی دیں۔ پاکستان کے دفاع کی خاطر عسکر ی اور سیاسی قیادت میں اختلاف نہیں ہونے چاہیں۔ حافظ محمد سعید نے مزید کہا کہ سیاسی اور دفاعی سطح پر حکومت اور فوج ایک ہی صفحہ پر ہیں جبکہ اس کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کیاجا رہا ہے۔

اقتصادی راہداری کا منصوبہ عالم اسلام کا اتحاد پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے چھٹکارا چاہئے تو عالم اسلام کومتحد کرکے معاشی مسائل کوحل کیا جاسکتا ہے۔ امریکی الیکشن مہم کے دوران پاکستان کو اس کی ایٹمی ٹیکنالوجی ختم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں کیونکہ امریکہ سمجھتا ہے کہ افغانستان میں نیٹوفورسسز کی شکست اور ناکامی کا باعث پاکستان ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ عوامی اورسیاسی سطح پر اتحادویکجہتی کی فضاء کو قائم کیا جائے تاکہ دشمن کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرحکومتی خاموشی درست نہ ہے حساس مسئلہ پر سیاستدانوں کی خاموشی تکلیف دہ ہے۔

ملک کے دفاع پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ہم صرف پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیاست کرنے والوں کوسمجھائیں گے کہ پاکستان پر سیاست نہ کی جائے۔