پاناما لیکس اس ہفتے اہم دوراہے پر آ سکتا ہے، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے لیکن اس ہفتے کیس اہم دوراہے پر آسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی وکیل شواہد پیش نہ کرسکے تو کیس سنجیدہ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطری خط سنی سنائی باتیں ہیں ،اس خط کی کوئی حیثیت نہیں، قومی امنگوں کے عین مطابق کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔