پاناما لیکس، سراج الحق کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) منصورہ میں کرپشن فری پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران اربوں لوٹ کر پاناما اور سوئٹزر لینڈ میں چھپاتے ہیں اور کرپٹ افراد اربوں کھانے کے بعد جب عدالتوں میں وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کرپشن فری پاکستان مہم کی تصدیق پاناما پیپرز نے کر دی جس طرح دہشت گردی کے خلاف دفعات لگتی ہیں کرپشن کے خلاف بھی لگنی چاہئیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں کسی ایک عالم دین کا نام نہیں۔