پاناما لیکس : تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کے بیانات کا جائزہ لے گی

Judicial Academy

Judicial Academy

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریکارڈ کیے گئے بیانات اور جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔

پاناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس آج پھر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء اجلاس کی صدارت کریں گے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قلمبند کیے گئے بیانات اور اب تک جمع کرائے گئے ریکارڈ ، دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔