پانامہ لیکس : عالمی سیاست میں تہلکہ، امریکہ مکمل محفوظ

Panama Leaks

Panama Leaks

امریکہ (جیوڈیسک) پانامہ لیکس منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست میں تہلکہ مچ گیا ہے لیکن حیران کن طور پر امریکہ اس شورش سے محفوظ ہے۔ پانامہ لیکس کی لاکھوں دستاویزات میں سے کوئی ایک دستاویز بھی امریکہ سے متعلق نہیں ملتی اور نہ ہی امریکہ کا نام پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہے۔

کیا دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال ہی کالی ہے؟ انٹرنیشنل ریونیو سروس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سالانہ دو سو ارب ڈالر کی ٹیکس چوری ہوتی ہے۔ اس کے باوجود پانامہ لیکس میں کسی امریکی کا نام سامنے نہ آنا کئی شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر امریکی سرمایہ آف شور کمپنیوں میں نہیں جاتا تو پھر جاتا کہاں ہے؟ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔