پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آرلینڈ کی مختلف تنظیمات کی طرف سے یوم تشکر منایا گیا

آرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) گزشتہ دنوں پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آنے پر آرلینڈ کی مختلف سیاسی.سماجی اور مذہبی تنظیمات کی طرف سے یوم تشکر منایا گیا جس میں منہاج القرآن.تحریک انصاف اور دیگر تنظیمات شامل تھیں آر لینڈ کے شہر کارلو میں تحریک انصاف اور منہاج القرآن نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں دونوں تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی اور یوم تشکر بھر پور طریقے سے منایا اور کیک بھی کاٹا گیا جس میں محمد یوسف سید قاسم شاہ .یاسر.محمد عامر قیصر اور دیگر احباب شامل تھے جبکہ دوسرا پروگرام لمرک سٹی میں آرلینڈ کے معروف قانون دان چوہدری عمران خورشید کی قیادت میں ہوا ان تقریبات میں حاضرین نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے پر انصاف کی نئ امید پیدا ہوی ہے احتساب کے اس عمل کو اب رکنا نہیں چاہیے احتساب اب سب کا ہونا چاہیے تاکہ ملک کرپشن سے پاک ہو جبکہ منہاج القرآن آرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف نےکہا کہ جے آئی ٹی کے تمام ممبرز اور لارجر بینچ نے ہم آواز ہو کر کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ نے ایک خائن سے قوم کی جان چھژائی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ اب سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے ورثا کو بھی انصاف ملے گا ان تقریبات میں جن خاص شخصییات نے شرکت کی ان میں سولسٹر چوہدری عمران خورشید .امین اللہ اشتیاق خان.عثمان مرزا .عمران خان عابد خان اور دیگر احباب شامل تھے .

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated

Youm e Tashakur Celebrated