پاناما کیس کی ذمے داری ملی تو تیار ہیں، چیئرمین نیب

Chairman NAB

Chairman NAB

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین نیب قمر الزماں چوہدری کہتے ہیں کہ پاناما پیپرز کیس سے متعلق ذمے داری ملی تو نیب تیار ہے، کامران کیانی کے کیس میں کارروائی جاری ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے لاہور کی عدالت نے ریڈوارنٹ جاری کردیا ہے، معاملے پر کام ہورہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کی تنقید کا جواب دینا پسند کریں گے؟ تو چیئرمین نیب قمرالزماں چوہدری کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو رہنے ہی دیں۔