پنجگور: ایف ڈبلیو او کی گاڑی کو حادثہ، 3 اہلکار جان بحق

Panjgur

Panjgur

پنجگور (جیوڈیسک) پنجگور کے قریب سرکاری تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کی گاڑی الٹ گئی، حادثہ میں3 اہلکار جان بحق، جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو کے قریب سرکاری تعمیراتی ادارے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑی ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3اہلکار جان بحق اور 7زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔