پنجگور، دالبندین میں فورسز کی کارروائی، تین افراد گرفتار

Panjgur

Panjgur

پنجگور (جیوڈیسک) بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے دو شدت پسند وں سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران بم اور 20 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق پنجگور کے علاقے شاپاتان میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دالبندین میں کارروائی کے دوران ایک اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی نشان دہی پر مزید دو گھروں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے چھ دستی بم، دو دیسی ساختہ بم، ایک سو ڈیٹونیٹرز اور بیس ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔