پنجگور اور شیرانی میں بس اور گاڑی پر فائرنگ ،3 افراد زخمی

Panjgur

Panjgur

پنجگور (جیوڈیسک) بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور شیرانی میں مسافر بس اور گاڈی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں مسلح افراد نے کوئٹہ جانے والی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی می سوار خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتا ل منتقل کردی گئی، ادھر شیرانی کے نواحی علاقے سنگر میں نامعلوم مسلح افرد نے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے بس میں سوار دو مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں خاتون بھی شامل ہے، واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا،دونوں واقعات میں حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔