سبی کی خبریں 26/10/2015

Sibi

Sibi

سبی ( محمد طاہر عباس ) پانی زندگی ہے اور صحت مند زندگی کے لئے عوام کو صاف شفاف پانی کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے مگر ستم ظریفی یہ کہ سبی کی عوام اس بنیادی حق سے محروم ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث سبی کے شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے سبی کی عوام کوجن تالابوں سے پینے کا پانی فراہم کےا جارہا ہے۔

وہ پانی پینے کے قابل نہیں ہے جس سے شہر میں مختلف قسم کی بیمارےاں پھیل رہی ہیں تالابوں میں بچے نہا رہے ہیں اور تالابوں میں آنے والی نالیوں کے قریب گردونواح کی خواتین کپڑے دھورہی ہیں جس کا کے میکل ملا ہوا پانی ان تالابوں میں شامل ہوجاتا ہے تالابوں میں طرح طرح کا گند پڑا ہوا ہے مچھلیاں اور مینڈکوں نے اپنی آماجگاہ بنائی ہوئی ہے۔

تالابوں کی نہ تو چھت ہے اور دیواریں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ تالابوں کی صفائی ستھرائی کا بھی اللہ ہی حافظ ہے شہریوں کا کہنا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ جوشہر میں پانی سپلائی کررہی ہے وہ مضر صحت پانی سپلائی کیا جارہا ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹ رہی ہیں شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کےا ہی کہ سبی کے شہریوں کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کو جلد اور مستقل بنیادوں پر یقنی بنایا جائے تاکہ سبی کے شہری مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

…………………………….
…………………………….

سبی ( محمد طاہر عباس ) ضلع لہڑی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کےا جائے گا عوام نے جس اعتماد کے ساتھ ووٹ دیکر منتخب کےا ہے ان کے بنیادی مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کی بدولت عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے فنڈز کی عدم فراہمی سے بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھ بند ہیں۔

جس سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل لہڑی میر حسن ڈومکی نے میڈیا سے بات چےت کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ایک عرصہ بیت چکا ہے لیکن فنڈز کی عدم دستیابی سے مسائل جوں کے توں پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا موجودہ نظام سے اعتماد اٹھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کے بعد علاقائی مسائل کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے۔

عوام کو مسائل کی چکی میں پسنے کےلئے ہر گز نہیں چھوڑیں گے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے ضلع لہڑی کے اندر ترقیاتی کاموں کے ذریعے تبدیلی لاکر دکھائینگے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس کے منصوبے کو عملی شکل دینے کےلئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات جاری ہیں عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے۔