حدیبیہ پیپرز ملز کیس تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب کو حدیببیہ پیپر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے سات دن کی مہلت دے دی۔

شیخ رشید کہتے ہیں مخالفین کے وکلاء کے پاس کچھ نیا نہ تھا، مخالفین گڑھے مردے اکھاڑتے رہے، نواز شریف کے وکلاء کوئی نئی دلیل نہیں پیش کر سکے، اداروں میں من پسند آدمی لگانے سے معاملات بگڑتے ہیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار شیخ رشید نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھلنے پر قوم کو مبارک باد دی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب وہ ایل این جی کا معاملہ بھی عدالت میں لائیں گے۔