اب فالج کے مریض اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے

Paralysed Walk

Paralysed Walk

فالج کے مریضوں کے لئے خوش خبری ،اب وہ بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔ سائنسدانوں کی تیار کردہ نئی ڈیوائس سےفالج کے مریض اپنی مشکل پر قابو پاسکیں گے۔

جینوا سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوائس کو 2 بندروں میں استعمال کیا گیا،جنہوں نے اسے اپنے فالج زدہ پیروں کے لئے کامیابی سے استعمال کیا۔

دماغ سے کنٹرول ہونے والی یہ ڈیوائس ایک بین الاقوامی ٹیم نے تیار کی ہے اور امید ہے کہ انسانوں کے استعمال کے لئے جلد ہی اس کا تجربہ کیا جائے گا۔

عالمی ٹیم کے ایک رکن کا کہناہے کہ پہلی مرتبہ ہم اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ مکمل طور پر فالج زدہ انسان دماغ سے چلنے والی اس ڈیوائس کے ذریعے اپنی ٹانگیں استعمال کر سکے گا۔

یہ ڈیوائس دماغ سے ملنے والےسگنل کو ڈی کوڈ کرکے پیر چلانے میں مدد کرے گی۔

یہ ڈیوائس سوئٹزر لینڈ میں تیار کی گئی ہے اور اس کے اہم اجزا کی تیاری میں امریکی یونیورسٹی اور جرمنی کی ایک کمپنی نے حصہ لیا ہے۔