پیرمحل کی خبریں 12/7/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل واپڈا کمپیلمنٹ آفس پیرمحل میں رشوت کا بازار گرم رضوان سپرنڈنٹ نے کرپشن کی انتہاکردی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے لے کر بجلی میٹر کی درستگی تک ہزاروں روپے سرعام رشوت وصول کرنا شروع کردی میں کسی کو نہیں جانتا ہمار اکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتااگر کسی نے کام کروانا ہے تو پیسے دو کام کروائو رضوان سپرنڈنٹ تفصیل کے مطابق پیرمحل واپڈا کمپیلمنٹ آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا کمپیلمنٹ آفس میں تعینات رضوان سپرنڈنٹ جس نے ہر قسم کی شکایت کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں سارادن ڈیوٹی اوقات میں موبائل فون پر گیم کھیلنے سمیت سائلین کی شکایات کو دور کرنے کی بجائے ٹرانسفارمر جلنے کا بہانہ بناکر دس ہزار روپے سے 20ہزارروپے تک پرائیویٹ مستری سے ٹھیک کروانے کے بہانے رقم وصول کی جاتی ہے نہ دینے پر تین سے چار ماہ تک ٹرانسفارمر درست نہ ہونے کی دھمکی دی جاتی ہے جس پر غریب محلہ دار اپنی اپنی بساط کے مطابق رقم جمع کرکے کرپٹ اہلکاروں کے حوالے کرنے پرمجبور ہے بارش یا دیگر فنی خرابی کو دور کرنے کی بجائے چائنا کے میٹر جس کی ایس ڈی او سے اجازت کا بہانہ بناکرپانچ سوروپے سے لے کر پانچ ہزار تک صارف سے وصول کیا جارہاہے ایس ڈی او سٹی پیرمحل کو شکایت کرنے پر کاروائی ہونے کی بجائے ایس ڈی او ،، کرپٹ اہلکاروں کے سامنے بے بس ہیں جس سے فائدہ اٹھاکر پیرمحل واپڈا کمپیلمنٹ آفس میں رشوت کا سرعام بازار گرم ہے موقف پر رضوان سپرنڈنٹ نے برملا کہا میں کسی کو نہیں جانتا ہمار اکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتااگر کسی نے کام کروانا ہے تو پیسے دو کام کروائو،،، متاثرین نے چیئرمین واپڈا ، چیف ایگزیکٹو فیسکو ، وفاقی وزیر پانی بجلی سے مطالبہ کیا کہ پیرمحل واپڈا کمپیلمنٹ آفس پیرمحل میں رشوت خور ملازمین کو محکمہ بدر کیا جائے صارفین سے ٹرانسفارمر اور بجلی میٹر کی مد میں رقوم لینے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ( اس خبر کونمایاں لگادیں ممنون ہونگا )

پیرمحل ( نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا سول ہسپتال پیرمحل کارات کے وقت ہنگامی دورہ سول ہسپتال پیرمحل میں صحت صفائی رنگ وروغن اور ملازمین کی حاضری چیک کیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے سول ہسپتال پیرمحل کار ات 12کے قریب دورہ کرکے ملازمین کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک ،
صحت صفائی رنگ وروغن کے کام کو چیک کرتے ہوئے ادویات کے سٹاک اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور مریضوں کو فراہم کی گئی ادویات کا ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایات دی ہسپتال میں رات کے وقت مناسب لائیٹ اور عملہ کو اپنے فرائض تندہی سے انجام دینے کی ہدایات جاری کی انہوں نے ان ڈور اور آئوٹ ڈور وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی اور ڈیوٹی ڈاکٹر کی نشاندہی پر ہسپتال میں فنڈ کی کمی سمیت 1122 کے حوالے کی گئی ایمبولینس کی کسی ناگہانی صورت میں بروقت پہنچنے میں دشواری کی اعلیٰ حکام کے علم میں لانے کا عندیہ دیا علاوہ ازیں سول ہسپتال پیرمحل کو آرایچ سی کے قلیل فنڈ کی فراہمی کے پیش نظر بجٹ میں درپیش سخت مشکلات کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا عندیہ دیا
پیرمحل ( نامہ نگار )
ممتاز دولتانہ راوی پلازہ والے ضلعی راہنما کسان ونگ کی والدہ ماجدہ انتقال فرماگئیں تفصیل کے مطابق حاجی محمد ریاض ، ممتاز دولتانہ راوی پلازہ والے ضلعی راہنما کسان ونگ کی والدہ ماجدہ انتقال فرماگئیں جن کی نمازجنازہ بائی پاس اروتی میں ان کے آبائی گائوں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی رانا شاہدالرحمن صدر ،ر انامحمدا شرف جنرل سیکرٹری پریس کلب پیرمحل نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ پڑھی لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی گئی

پیرمحل( نامہ نگار) مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نے مردانہ وار ایوبی آمریت کامقابلہ کیا فاطمہ جناح جمہوریت اورمتحدہ پاکستان کی سب سے مضبوط علامت تھیں ان خیالات کااظہاررانامحمد شفیق امیدوا رپنجاب اسمبلی پی پی 89 سابق ہاکی اولمپیئن ورلڈ چمپیئن نے مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی پر تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مادرملت فاطمہ جناح قائداعظم کی زندگی میں ان کی ڈھارس تھیں ان کے بعدپاکستان اورجمہوریت کے تحفظ کے لئے پیرانہ سالی کے باوجود ہرطرح کی قربانیاں دیں ایوبی آمریت کاللکارا،آج کے پاکستان سے دوگنے پاکستان کے طول وعرض میں طوفانی دورے کئے عاقب نااندیش ایوب خان نے چند سال کے اقتدار کے لئے قائداعظم کی ہمشیرہ کودھونس دھاندلی کے ذریعے ہراکر سقوط ڈھاکہ کی بنیاد رکھ دی مادرملت کی ناگہانی وفات ایک سازش تھی افسوس کہ آج تک کسی حکومت نے مادرملت کی وفات پر تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی