زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی، ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نے مراکش کا سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل مبوّب خرید لیا

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی)نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے مراکش کا سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل مبوّب خرید لیا ہے۔ اس ویب سائٹ کا آغاز دو انٹرپرینئیورکیون گورماند اور ٹونی پوئگ نے 2011ء میں کیا تھا۔مبوّب کا صدر دفتر کاسابلانکا میں واقع ہے ۔ اپنے قیام کے بعد سے یہ ادارہ مسلسل ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔اس کا دائرہ کار مزید شہروں میں بھی پھیل چکا ہے اور اِس نے آمدنی سمیت تمام لحاظ سے بہترین ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ ویب سائٹ مراکش میں معروف برانڈ کے لحاظ سے پہچانی جاتی ہے اور 2015ء سے ٹی وی کی اشتہار مہمات بھی کر رہی ہے۔

اس ویب سائٹ کے حصول سے ای ایم پی جی کا اِس خطے میں دائرہ کار مزید وسعت اختیار کر چکا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام ، دبئی کا معروف پراپرٹی پورٹل ’’بیوت ‘‘اور بنگلہ دیش کا پراپرٹی پورٹل ’’بی پراپرٹی ‘‘بھی ای ایم پی جی کی ملکیت ہیں۔

بیوت ڈاٹ کام کے سی ای او‘ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے بین الاقوامی پھیلاؤ اور آپریشنز کے منتظم نے کہا کہ مبوّب کے بانی ہی اس پورٹل کی مراکش میں قیادت جاری رکھیں گے۔ہماری جانب سے اس ویب سائٹ کو جدید ٹیکنالوجی ‘مہارت اور سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ اس ویب سائٹ کی اصل قوت اس کے لوگ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔ٹونی اور کیون نے بہترین ٹیم بنائی ہے اور یہ وہ ٹیم ہے جوای ایم پی جی میں شمولیت کے بعد تیز ترقی کے نئے فیز میں کام کرنے کے حوالے سے سب سے بہترین ثابت ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گروپ کی جانب سے مبوّب کو سرمایہ کاری اور مہارت مہیا کی جائیگی اور اِس سب کا ایک ہی مقصد ہوگا کہ یہ پورٹل تمام جہتوں میں ترقی کرے۔

ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے چیئرمین ژیل بلانشاغ نے کہا کہ مراکش ایک بہترین مارکیٹ ہے جس میں زبردست صلاحیت موجود ہے اور ہم یہاں پر کام کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
مبوّب کے سی ای او کیو ن گورماند نے کہا کہ مبوّب کی ٹیم ای ایم پی جی کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائد ہ اُٹھانے کیلئے تیار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس شراکت داری کے حوالے سے بہت پرجو ش ہیں جس سے ہمیں مراکش کی مارکیٹ میں مستقبل میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ ای ایم پی جی نے ایسی ہی مارکیٹس میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مراکش میں بھی یہ گروپ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔

Mubawab

Mubawab

Mubawab

Mubawab

EMPG Logo

EMPG Logo