کروڑ لعل عیسن کی خبریں 29/05/2015

Sahbzdh Faiz Hassan

Sahbzdh Faiz Hassan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) قرآن کا حافظ اپنے والدین کیلئے آخرت میں بخشش کا ذریعہ ہے۔ قاری اشفاق سعیدی۔ جامعہ سعیدیہ عید گاہ شمالی کروڑ لعل عیسن میں سالانہ دستار فضیلت کی تقریب میں مہمان خصوصی ایم این صاحبزدہ فیض الحسن، سید محمد غوث شاہ گیلانی پیر آف چھتر شریف، پیر اسماعیل نقشبندی، چوہدری اطہر مقبول ، فقیر عبدالقیوم بھکر، پیر سید اللہ بخش شاہ بستی خیر شاہ، سید عنایت شاہ بخاری تولے شریف ، ملک عبدالشکور سواگ سابق ایم پی اے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی اور اسناد تقیسم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قاری محمد اشفاق سعیدی مہتمم جامعہ سعیدیہ نے کہا کہ قرآن کا حافظ اپنے والدین کیلئے آخرت میں بخشش کا ذریعہ ہے۔ جامعہ سعیدیہ میں سالانہ سینکڑوں طلباء تجوید و قرأت ، حفظ و ناظرہ کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں پھیل کر علم کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ ادارہ میں غریب طلباء کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانا اور رہائش بھی دی جاتی ہے۔ جن طلباء کو قرأت اور حفظ و قرآن اور دورہ تجوید کی گئی اور اسناد تقسیم کی گئیں ان میں تجوید و قرأت میں غلام اکبر ، محمد قیصر ، عنایت اللہ ، خادم حسین ، محمد طارق ، محمد بلال ، محمد سہیل ، اللہ ڈتہ ، سجاد حسین ، حفظ القرآن میں حافظ غلام معین الدین ، حافظ محمد مبشر قمر ، حافظ محمد سعد حنیف ، حافظ محمد قدیر ، حافظ نظام الدین ، حافظ منیر احمد ، حافظ اظہر محمود ، حافظ محمد صفدر ، حافظ محمد عدنان ، حافظ محمد سلیمان ، حافظ عبدالرحمن ، حافظ نظام الدین ، دورہ تجوید میں حشمت ضیاء ، اللہ ڈتہ ، محمد قیصر ، عنایت اللہ ، محمد سہیل ، محمد طارق، محمد ارشد سلیمان ، خادم حسین ، محمد صغیر ، ناصر عباس ، محمد آصف ، غلام اکبر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تاجر اتحاد گروپ تاجروں کی فلاح و بہبود اور خدمت کیلئے رات دن کوشاں ہے۔ جنوبی پنجاب کو ٹراسفارمر جلنے پر ایکسئن لیہ اور ایس سی مظفر گڑھ سمیت ایم این اے سے فوری رابطہ کیا اور انہیں فی الفور جنوبی بازار کا ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی جس ہم اان کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدارت طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق زرگر ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ فنانس سیکریٹری ، ایاز خان نیازی ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، یاسر عرفات چیمہ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن میں تاجر اتحاد گروپ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ ہمیں شہر کے تاجروں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مقبول ٹائون میں دن دیہاڑے چوری کی واردات میں ملزم 2 لاکھ نقدی اور 3 لاکھ کے طلائی زیورات لے اڑے۔ وارثان اور پولیس کے مطابق مقامی افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔ ایک نوجوان گرفتار۔ تفتیش جاری۔ تفصیل کے مطابق مقبول ٹائومیں رہائش پذیر ماسٹر نصرت خان سیہڑ سکول ڈیوٹی پر جبکہ ان کے اہل خانہ اپنے آبائی گھر گئے ہوئے تھے کہ دن 11 بجے کے قریب 3 افراد گھر میں داخل ہوئے اور تالے توڑ کر 2 لاکھ نقدی اور 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت لے اڑے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے نشاندہی اور شک کی بنیاد پر ایک نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحسین عباس نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش جاری ہے۔