بزمِ اہل سخن پیرس کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت شعری نشست کا انعقاد کیا گیا

Program

Program

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بزمِ اہل سخن پیرس کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء کے علاوہ صحافیوں اور سیاسی ورکرز نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد، نعت رسول مقبول پڑھی گئی۔

شعری نشست کی صدارت گلزار لنگڑیال صاحب نے کی اور مہمان خاص جناب ظفر زعفران ۔۔۔ تھے نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بزم اہل سخن پیرس ایازمحمودایاز نے ادا کیے صدر بزم اہل سخن پیرس عاکف غنی نے اپنا کلام سنایا اور بزم اہل سخن کے اغراض ومقاصد پر بھی روشنی ڈالی چیف آرگنائزر بخشی وقار ہاشمی ،جوائنٹ آرگنائزر عاشق رندھاوی ،سرپرست بزم اہل سخن مقبول الہی شاکر،ایاز خان لودھی، اور راجہ ظفر زعفران ۔۔۔۔نے اپنا کلام سنا کر خوب داد وصول کی۔

بزم اہل سخن پیرس، کے قیام کے بعد یہ پہلا مشاعرہ تھا جس کے بعد تمام عہدے داروں نے بھرپور طریقے سے کام کرنے کا اعلان کیا بزمِ اہلِ سخن پیرس، پیرس کے شعراء کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔