پیرس: گاڑی ہجوم پر چڑھانے کی کوشش، مشتبہ شخص گرفتار

French police

French police

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے مسجد کے قریب لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی جسے حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شام پر پیش آیا مگراس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

اس واقعے کے أسباب تاحال واضح نہیں ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص آرمینیائی نژاد باشندہ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ پیرس میں داعش کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

خیال رہے کہ 20 اپریل کو شانزے لیزے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک فرانسیسی پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

اس کے علاوہ 14 نومبر2015 کو پیرس میں ایک تھیٹر میں جمع 1500 افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور 352 زخمی ہوگئے تھے۔