29 اکتوبر کو پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے

Indian Atrocities in Kashmiris

Indian Atrocities in Kashmiris

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) 29 اکتوبر کو پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت متوقع ہے۔

مظاہرے کے آرگنائزر و ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جب بھی کسی مظاہرے کا اہتمام کرتا ہوں تو تمام کشمیری و پاکستانی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو شریک ہوتے ہیں اور اب کی بار بھی 29 اکتوبر کے مظاہرے میں تمام کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گئے۔

ہمارا مقصد بھارت کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے دنیا کو آگاہ کرنا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جانے چاہیئے اور ہم یہی مطالبہ 29 اکتوبر کے مظاہرے میں کریں گئے کہ دنیا کو بھارت پر دباو ڈالنا چاہیئے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ 29 اکتوبر کے مظاہرے میں پیرس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے شرکت کی اپیل ہے۔