پیرس: ایفل ٹاور پر سیاحوں کیلئے خصوصی آبزرویٹری کھول دی گئی

Eiffel Tower

Eiffel Tower

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے تاریخی اور تفریحی مقام ایفل ٹاور پر سیاحوں کیلئے خصوصی آبزرویٹری کھول دی گئی۔ پیرس کے خوب صورت نظاروں کو ایفل ٹاور سے دیکھنے کے لیے روزانہ ہزاروں لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

اسی لیے یہاں 3 کروڑ یورو لاگت سے شیشے سے بنی آبزرویٹری بنائی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ 2 برس میں مکمل ہوا ، آبزرویٹری کی زمین سے اونچائی 57 میٹر ہے۔

یہاں چلنے والا خود کو آسمان پر چلتا ہوا محسوس کرتا ہے ،وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کو بھی یہاں تک لانے کی سہولت موجود ہے۔