پیرس : فرنچ وزیراعظم Manuel Valls مستعفی، مئی 2017 کے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہو گئے

Manuel Valls

Manuel Valls

پیرس (اے کے راؤ) فرانس کے وزیر اعظم Manuel Valls آج فرنچ ٹائم ساڑھے 6 بجے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ھو گئے۔ 13 مارچ 2014 کو وزارت عظمیٰ کا قلم دان سمبھالنے والے Manuel Valls نے 13 اگست 1962 کو سپینش باپ اور سوئس ماں کے بطن سے سپین کے شہر بارسلونا میں جنم لیا۔

آپ کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے اور آپ 2001 سے 2012 تک ایوری شہر کے مئیر رہ چکے ہیں۔ آپ 2002 میں پہلی بار نیشنل اسمبلی کے ممبر بنے۔ 2012 سے 2014 تک وزارت داخلہ کا قلم دان بھی ان کے پاس رہا۔

ان کے اس استعفیٰ کے پیچھے فرانس میں ہونے والے مئی 2017 کے الیکشن ہیں جس میں موجودہ صدر فرانسوا ہولند نے شرکت سے معزوری ظاہر کی تھی۔ سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے Manuel Valls ایک مضبوط امیدوار ہیں ۔ جن کا مقابلہ صدراتی دوڑ میں Marine Le Pen اور François Fillon سے ہے۔

اگر مینول صدارتی دوڑ میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ فرانس کے پہلے صدر ہونگے جو فرانس میں پیدا نہیں ہوئے۔ مینول ٹین ایج میں فرانس میں آئے اور 20 سال کی عمر میں فرنچ نیشنلٹی لی۔

23 سال کی عمر میں پارلیمنٹری ریسرچر سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔