پیرس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ و ہر دلعزیز سیاستدان شیخ رشید احمد اپنی پاکستان میں مصروفیات کے باوجود یاسر اقبال خان اور طاہر اقبال کی خصوصی دعوت پر فرانس تشریف لائے۔پیرس میں شیخ رشید احمد کی آمد پر اک جلسہ کا احتتام پی ٹی آئی فرانس کی جانب سے کیا گیا جلسہ کی شروعات تلاوت کلام پاک اور حمد و ثنا سے ہوئی یاسر اقبال خان نے اپنی اور طاہر اقبال کی جانب سے شیخ رشید احمد ، شیخ سلیم ( پریزیڈنٹ عوامی لیگ یو۔کے) کینیڈا سے آئے ہوئے طارق چوہدری اور جالسہ گاہ میں موجود حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

جلسہ میں تقریر کرنے والوں میں گلزار لنگڑیال، شمسی صاحب،زاہد ہاشمی،طارق ندیم،یاسر قدیر،عارف مصطفائی،منیر وڑائچ و دیگر شامل تھے۔تقریب میں تحریک انصاف فرانس کی اعلی قیادت جس میں افضال ڈھل،ابرار کیانی ، افزان نواز،مظہر گوندل، مرزا آصف جرال،چوہدری احسن،علی عباس شاہ،عاکف غنی و دیگر سمیت خواتین ،،صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

جبکہ پروگرام کو آرگنائز کرنے کاسہرا تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر خان اور طاہر اقبال کے سر جاتا ہے جنہوں نے نہ تقریب کااہتمام کیا بلکہ یاسر اقبال خان اسلام آباد سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ لندن اور پھر پیرس پہنچے اور پروگرام کو کامیاب کرانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔