پیرس: معروف ہوٹل میں ڈاکوئوں نے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے

French Police

French Police

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ہوٹل رٹز میں مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرکے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر ڈاکوئوں نے زیورات لوٹے جبکہ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لوٹے گئے زیورات کی مالیت 40 لاکھ یورو سے زائد ہے جو پاکستانی روپے میں 50 کروڑ روپے یا اس سے زائد بنتی ہے۔